اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے محرم انتظامات کا جائزہ لیا

اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے محرم انتظامات کا جائزہ لیا

تمام محکموں کو مؤثر رابطہ کاری اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری مس فائزہ انور نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں ان کی زیر صدارت تحصیل کے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر مس فائزہ انور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور عوامی مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی، صفائی ستھرائی، لائٹنگ، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں