جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج احتجاج مظاہرے کریگی

 جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف  آج احتجاج مظاہرے کریگی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی کے کارکن آج (بروز جمعہ) ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر ینگے۔

 اس سلسلے میں فیصل آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ شام 5:30 بجے ضلع کونسل چوک میں منعقد کیا جائے گا۔احتجاج کی قیادت جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ کریں گے ۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان، ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں