ٹو بہ :ڈی سی اورڈی پی او نے رات گئے جلوس کے روٹس کا دورہ

ٹو بہ :ڈی سی اورڈی پی او نے  رات گئے جلوس کے روٹس کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ اور ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڑ نے رات گئے جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے جلوس کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس، سکیورٹی چیکنگ نظام اور دیگر حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو محفوظ، پرامن اور سہولت سے بھرپور ماحول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں