ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

 ایس ایس پی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

شکایات کے فوری حل کی ہدایت، انصاف کی فراہمی اولین ترجیح :عمران احمد ملک

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک کی جانب سے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں اور متعلقہ درخواستیں بھی ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو مقررہ وقت کے اندر ہر صورت حل کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو بلاواسطہ اپنی شکایات پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور پولیس عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ شہریوں کے درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پولیس عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے ہر سطح پر مؤثر کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس موقع پر متعدد شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں