ریسکیو 1122 کا محرم الحرام کے لیے ایمرجنسی کور پلان جاری

 ریسکیو 1122 کا محرم الحرام کے لیے ایمرجنسی کور پلان جاری

37 ایمبولینسز، 15 فائر وہیکلز، 120 موٹر بائیک ایمبولینسزڈیوٹی پرہونگی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ریسکیو 1122 نے محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی ریسکیو کور پلان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 50 سے زائد ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ 37 ایمبولینسز، 15 فائر وہیکلز، 120 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 700 سے زائد ریسکیورز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ تمام اہلکار ہائی الرٹ رہیں اور جلوسوں و مجالس کو مکمل ریسکیو کور فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں