عزاداروں کیلئے خصوصی انتظامات، اینٹی سموگ گنز سے چھڑکاؤ

عزاداروں کیلئے خصوصی انتظامات، اینٹی سموگ گنز سے چھڑکاؤ

اقدام کا مقصد گرمی کی شدت میں کمی لانا اور گردوغبار پر قابو پانا ہے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تاریخی اقدام کے تحت جلوسوں کے روٹس پر اینٹی سموگ گنز کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں دو اینٹی سموگ گنز فعال کی گئی ہیں جو چاروں اضلاع میں جلوسوں کے روٹس پر وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ کر رہی ہیں۔

ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد گرمی کی شدت میں کمی لانا اور گردوغبار پر قابو پانا ہے تاکہ عزاداروں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عزاداروں کے لیے دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی، روشنی، طبی امداد اور میٹھے ٹھنڈے پانی کی سبیلوں سمیت تمام انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں