اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، پیش رفت کا جائزہ

بلال مسجد کے قریب قائم ڈسپوزل سسٹم کا بھی معائنہ کیا ، افسروں نے بریفنگ دی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور سب انجینئر رومان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے بلال مسجد کے قریب قائم ڈسپوزل سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا ناقص معیار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں