آر پی او فیصل آباد کا جھگی ماڈل ہائی سکول کا دورہ، طلبہ سے ملاقات
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے جھگی ماڈل ہائی سکول (ڈاکٹر عبدالقدیر کیمپس) فیصل آباد کا دورہ کیا۔
سکول پہنچنے پر مبشر حسین چاند اور سکول انتظامیہ نے آر پی او کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آر پی او نے طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں محنت، نظم و ضبط اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔اس موقع پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس کی فراہمی میں کسی قسم کا امتیاز نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔