امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی رقم مبینہ طور پر خوردبرد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی بھاری مالیت کی رقم مبینہ طور پر خوردبرد کر لی گئی۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے میں خلیل الرحمن نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم عماد نے کاروباری تعلقات کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی۔ لیکن مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملزم کی جانب سے رقم ہضم کر لی گئی۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔