کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے وا لا شہری پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کالعدم تنظیم کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے لئے فنڈز اکٹھا کر کے قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جس کے خلاف واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔