مسلح افراد نے گھر گھس کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تھانہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سدرہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم اسکے گھر میں گھس آئے اور اسے قابو کرکے بدترین تشدد کانشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔