محرم الحرام صبر، استقامت اور اتحادِ امت کا درس دیتا ہے :قاری محمد اویس قادری
کمالیہ (نمائندہ دنیا)امیر جماعت اہلِ سنت سٹی کمالیہ قاری محمد اویس قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور نہایت مقدس مہینہ ہے ، جو مسلمانوں کو صبر، استقامت، ایثار اور حق و صداقت پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔
مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں نواسئہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو یاد کیا جاتا ہے ، جنہوں نے دینِ اسلام کی سربلندی اور حق کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعئہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے حق، عدل اور استقامت کا عظیم پیغام ہے۔