ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق
20 سالہ اقرار اور 22 سالہ عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑ گئے ،لاشیں ورثا کے حوالے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور روڈ پر رضاآباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ اقرار ولد منظور اور 22 سالہ عبدالرحمن ولد شاہد، دونوں ساکنان چک نمبر 217، شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔