حلقہ پی پی 103 میں ترقیاتی کام کرائینگے :جہانزیب صفدر شاکر
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)چودھری جہانزیب صفدر شاکر امیدوار ایم پی اے پی حلقہ پی 103 نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ ہم حلقہ پی پی 103 کی خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔
احسان چوک سے 497 گ ب امام بارگاہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ ترقیاتی فنڈ سے اسکی تعمیر نو اور کشادگی کی جائیگی تاکہ عوام کو سفری سہولت ملے ۔ سیم نہر کا نیا پُل مامونکانجن کے داخلی و خارجی راستوں کو بہتر بنانے کیلئے نئے پُل کی منظوری لی جائیگی جوٹریفک مسائل حل کرے گا اور کاروبار کو فروغ دے گا۔ حلقہ پیپی 103 کے وہ منصوبے جو برسوں سے کھنڈرات بن چکے ہیں، ترقیاتی فنڈ کے ذریعے انہیں مکمل کروایا جائے گا۔ انشااللہ اپنے حلقے کو پنجاب کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔