سبزی منڈی کا آڑھتی مافیا لگان کے نام پر ٹیکس لینے لگا

سبزی منڈی کا آڑھتی مافیا لگان کے نام پر ٹیکس لینے لگا

بیوپاریوں ، گاہکوں سے فی نگ 20روپے ٹیکس وصولی ، ڈی سی سے نوٹس کامطالبہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سبزی منڈی کے آڑھتی مافیا نے بیوپاریوں اور گاہکوں سے لگان کے نام پر فی نگ بیس روپے کا ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ۔گاہک اور بیوپاری سراپااحتجاج بن گئے ۔ سبزی منڈی کے آڑھتی مافیا نے میارکیٹ کمیٹی اور محکمہ زراعت کے افسروں سے ساز باز کرکے بیوپاریوں سے لگان کے نام پر 20روپے فی نگ ٹیکس کی وصولی شروع کر کے بیوپاریوں کو تنگ کر نا شروع کیا ہوا ہے ۔مہنگائی کا جو طوفان آڑھتیوں نے پیدا کیا ہے اس سے آڑھتی مافیا کی چاندی ہو گئی ہے جس پر چھوٹے دکاندار اور بیوپاری سراپا احتجاج ہیں،انکاکہناہے کہ لگان کے نام پر نام نہاد ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے ۔بیوپاریوں اور دکانداروں نے ڈی سی جھنگ سے اپیل کی ہے کہ آڑھتی مافیا کو لگام ڈالی جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں