چنیوٹ :تاریخی قدیمی 67 ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد

چنیوٹ :تاریخی قدیمی 67 ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد

اسلام کی آبیاری شہداکے خون سے کی گئی :مولانا الیاس چنیوٹی ودیگر کاخطا ب

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام کے موقع پر تاریخی قدیمی 67 ویں سالانہ شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ نشستوں کے انتظامات مولانا ملک خلیل اشرفی کی زیرنگرانی مفتی اٍفضال نے ادکیے ۔ 5نشستو ں کے دوران مولانا عبد الواحد نفیسی، مولانا عثمان تقی، مولانا عصمت اﷲ بندیالوی، مولانا اشرف طاہر ، مولانا الیاس چنیوٹی ودیگرمقررین نے شہدائے کربلا سمیت تمام شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرتے قرار دیا کہ اسلام کی آبیاری شہداکے خون سے کی گئی ہے ، مسلمانوں نے دین اسلام کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنکی مثال پوری تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی، مقررین نے خاندان اہلبیت ؓکی لازوال قربانیوں کا تذکرہ کرتے کہا کہ اہلبیت رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی محبت و عقیدت کے بغیر کوئی بھی مسلمان کامیاب نہیں ہو سکتا، دنیا و آخرت کی کامیابی اور بروز قیامت آقائے نامدار صلی اﷲ علیہ وسلم کی شفاعت سے بہرہ مند ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اہلبیت اور صحابہ کرام کے ساتھ ادب واحترام اور عقیدت و محبت کا ناطہ جوڑیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں