ناموس رسالت ہماری ریڈ لائن:مولانا قاری شبیر عثمانی

ناموس رسالت ہماری ریڈ لائن:مولانا قاری شبیر عثمانی

نبی کریم ؐ کے خاکے نشر کرنے پر نجی چینل مالکان،انتظامیہ غیر مشروط معافی مانگیں

چناب نگر (نامہ نگار)ناموس رسالت ہماری ریڈ لائن ہے ،اس پر امت کا کوئی فرد کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتا۔ نبی کریم ؐ کے خاکے نشر کرنا اغیار کا مکروہ فعل اور ایجنڈا ہے ۔ نجی نیوز چینل یہ قبیح فعل کرکے اغیار کے ایجنڈے کی تکمیل کررہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، مالکان اورانتظامیہ غیر مشروط معافی مانگیں۔ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے انائب امیر مولانا قاری شبیر عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

انہوں نے کہا ہم اس آئین شکنی اور سنگین غفلت اور مذموم حرکت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اداروں خاص کر پیمرا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر سخت کاروائی کر کے کروڑوں مسلمانوں کی صحیح ترجمانی کرے تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کی جرأت نہ ہو۔پیمرا کی جانب سے چند دنوں کے لیے لائسنس معطلی کی سزا ناکافی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ میں باقاعدہ قانونی چارہ جوئی کر کے قرار واقعی سزادی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں