ویمن ہراسمنٹ سیل چنیوٹ کو 110 شکایات موصول

 ویمن ہراسمنٹ سیل چنیوٹ کو 110 شکایات موصول

گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑے سمیت تمام درخواستوں پر کارروائی کی گئی خواتین گھر بیٹھے آن لائن شکایت درج کروا سکتی ہیں:شمائلہ شہزادی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ گزشتہ ماہ جون میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو مختلف نوعیت کی110سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ،ان میں گھریلو تشدد، لڑائی جھگڑے کی74درخواستیں تھیں ۔ایک ماہ میں 10 ہراسمنٹ، 11لین دین،سامان جہیز کی 10 اور دیگر 7درخواستیں بھی شامل تھیں ۔ تمام درخواستوں پر خواتین کے مسائل کو حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے حل کر دیا گیا۔آٹھ درخواستوں پر مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروائے گئے ۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سب انسپکٹر شمائلہ شہزادی نے کہا کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل میں آگاہی مہم کے ساتھ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

خواتین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ویمن سیفٹی ایپ،پنجاب پولیس پبلک ایپ،ایمرجنسی نمبروں سے مدد حاصل کرسکتی ہیں۔ خواتین پر گھریلو تشدد ، ہراسانی،بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب پولیس تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ،تشدد،ہراسگی کی روک تھام کیلئے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا ہے ، خواتین کسی مسئلے کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن پر گھر بیٹھے آن لائن شکایت درج کروا سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں