یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیمی اعزازات کی پروقار تقریب

یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیمی  اعزازات کی پروقار تقریب

کمالیہ (نمائندہ دنیا)یونیورسٹی آف کمالیہ میں تعلیمی امتیازی اعزازات 2026 کی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں مختلف شعبہ جات میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو طلائی تمغوں، اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تقریب کا مقصد محنتی اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی، تعلیمی میدان میں صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم کی جانب راغب کرنا تھا۔مہمانانِ خصوصی فرزانہ کمبوہ، رکن پنجاب اسمبلی، شاہد اقبال گجر، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اورارشد حنیف اور خوشی جٹ تھے ۔ معزز مہمانوں نے نمایاں طلبہ و طالبات میں اعزازات تقسیم کئے اور اپنے خطابات میں کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی بنیادی ضمانت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں