فوڈ حکام کی کارروائیاں،1ہزار 925 لٹر ملاوٹی دودھ ضائع کر دیا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر کے مختلف ڈیری یونٹس، ملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ملاوٹ اور جعلسازی میں ملوث ڈیری یونٹ کو فوری طور پر بند کر دیا۔۔۔
ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں اور مختلف ملک شاپس سے برآمد 1 ہزار 925 لٹر ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ موقع پر ہی ضائع کر دیا،اسی دوران مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 5لاکھ 52 ہزار روپے کے جرمانے بھی کیے گئے۔