زرعی یونیورسٹی میں ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

زرعی یونیورسٹی میں ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

ویمن انڈسٹریل ہوم اور ڈے کیئر سنٹر میں ڈپلومہ پروگرام بارے بھی تبادلہ خیال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت ہوم سائنسز لیب کی بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ٹریژر ذیشان اشفاق بخاری، فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر فاروق یوسف شیخ، ایم پی اے عظمیٰ راجہ، ڈین ڈاکٹر عمران پاشا، ڈین ڈاکٹر وقاص وکیل، ڈائریکٹر ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار، ویمن انڈسٹریل ہوم انچارج صدف اقبال و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ویمن انڈسٹریل ہوم اور ڈے کیئر سنٹر میں ڈپلومہ پروگرام اور فیشن اینڈ ہوم ٹیکسٹائل بزنس پلان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ نوجوان نسل میں کاروباری مہارتوں کو فروغ دے کر نہ صرف معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ بیروزگاری کے خاتمے کا بھی حصول ممکن ہو گا،زرعی یونیورسٹی علم پر مبنی معیشت کے حصول کیلئے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مشترکہ اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں