گھنٹہ گھر بازاروں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ تیز

گھنٹہ گھر بازاروں میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ تیز

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے مجوزہ پارکنگ پلازوں کی سائٹس کا دورہ کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) گھنٹہ گھر بازاروں میں پارکنگ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے مجوزہ پارکنگ پلازوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت، ڈیزائن اور دیگر تکنیکی امور پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد جدید اور بہتر پارکنگ سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے نیسپاک (NESPAK) کو ہدایت کی کہ پارکنگ پلازوں کا حتمی ڈیزائن آئندہ تین روز کے اندر جمع کرایا جائے ، جبکہ یکم اگست سے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز یقینی بنایا جائے ۔محمد نعمان صدیق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے تاکہ گھنٹہ گھر بازاروں میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل میں نمایاں کمی لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...