کوریئر کمپنی کے ملازم سے لوٹ مار ،فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

کوریئر کمپنی کے ملازم سے لوٹ مار ،فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

ملز موں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور سامان چھین لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کوریئر کمپنی کے ملازم سے لوٹ مار کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی میں مدثر نامی نجی کوریئر کمپنی کے ملازم کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملز موں نے گن پوائنٹ پر روک کر ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور سامان چھین لیا۔ جبکہ ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے متاثرہ شہری کو زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...