چنیوٹ میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، 3 روز تک مفت سفر

چنیوٹ میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، 3 روز تک مفت سفر

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے شہریوں کے لیے شعبہ ٹرانسپورٹ میں ایک اور سہولت فراہم کرتے ہوئے الیکٹرک بس سروس کا ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، اراکین اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی اور ثاقب خان چدھڑ، ٹکٹ ہولڈر سید رضا شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد احمر علی اور واثق عباس ہرل، ممبر پنجاب بار چودھری مسعود اقبال، تاجران، میڈیا نمائندگان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔حکام کے مطابق الیکٹرک بسیں چنیوٹ سے لالیاں، چنیوٹ سے بھوانہ، لالیاں سے بھوانہ اور چنیوٹ سے پل ڈینگڑو و لاہور روڈ تک اپنی سروس فراہم کریں گی۔ بس سروس روزانہ صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔اعلان کے مطابق 5 سال تک کے بچے مفت سفر کر سکیں گے ، جبکہ ہر مسافر کے لیے یکطرفہ کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے افتتاح کے بعد ابتدائی تین روز تک شہریوں کو مفت سفری سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...