ہسپتال اور مارکیٹ میں دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

ہسپتال اور مارکیٹ میں دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال اور مارکیٹ میں دوافراد جیب تراشوں کا شکار بن گئے ۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سول ہسپتال میں ابرار نامی شہری دوائی لینے آیا اور ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا باری کا انتظار کر رہا تھا کہ نامعلوم ملزموں نے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ ریل بازار کے علاقے میں رامش نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ جیب تراشوں نے اسکی جیب میں سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...