سبزی منڈی انتخابات:مہر یوسف مست کی حمایت کا اعلان

سبزی منڈی انتخابات:مہر یوسف مست کی حمایت کا اعلان

پینسرہ (نمائندہ دنیا)سبزی منڈی کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں معروف تاجر رہنما مہر یوسف مست کی حمایت میں ایک بڑی انتخابی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سبزی و فروٹ منڈی سے وابستہ تاجروں، آڑھتیوں اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں آصف اسلم، حاجی محمد مرتضی، انعام مصطفی، احتشام مصطفی، افتخار بھولا، چوہدری شکور گجر، ملک محمد حسین، حق بابو گروپ، خیریت گجر، گڈا پہلوان، وسیم شہباز، ندیم اسلام، چودھری غلام مرتضی، حمید لہسن والے ، صدیق مہر، چوہدری اکرم کمبوہ اور عالم خان سمیت دیگر مقررین نے مہر یوسف مست کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہر یوسف مست نے ہمیشہ تاجروں کے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر مؤثر آواز اٹھائی۔مقررین کے مطابق مہر یوسف مست نے سبزی منڈی میں انتظامی نظام کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تاجروں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایسے مخلص، دیانت دار اور باصلاحیت نمائندوں کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر تاجروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...