بارش کے پانی کی نکاسی ، تاجر اتحاد کا انتظامیہ کو خراج تحسین

بارش کے پانی کی نکاسی ، تاجر اتحاد کا انتظامیہ کو خراج تحسین

بروقت نکاسی آب سے بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ گئیں

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ تاجر اتحاد نے حالیہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سرپرست اعلیٰ کمالیہ تاجر اتحاد کامران احمد چوہدری، صدر مخدوم سید علی رضا اور جنرل سیکرٹری ریحان ڈوگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی۔

جس سے عوام اور تاجر برادری کو بڑی پریشانی سے بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بروقت نکاسی آب کے باعث بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں جلد معمول پر آ گئیں، جس پر تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔تاجر رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی بہتری اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...