چناب نگر اور گردونواح میں مہنگائی سے شہری پریشان

چناب نگر اور گردونواح میں مہنگائی سے شہری پریشان

اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام آدمی کی قوتِ خرید متاثر

چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اشیائے خوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عام آدمی کی قوتِ خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں، جبکہ آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا۔ ان کے مطابق متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی اور مقامی معاشی عوامل مہنگائی بڑھنے کی اہم وجوہات ہیں۔شہریوں اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے ، ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...