جڑانوالہ کو ضلع بنانے کی تحریک جلد شروع ہوگی:رائے محمد قذافی
وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ رائے محمد قذافی خان کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل اور کالے کوٹ کے تقدس کی بحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے گا، جبکہ نوجوان وکلاء کے لیے چیمبرز کا قیام ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے سماجی و قانونی شخصیات رانا محمد ناصر خان، رانا اویس خان ایڈووکیٹ، رائے ارسلان کھرل ایڈووکیٹ، رانا اجمل خان اور رانا شفقت خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کو ضلع بنانے کے لیے جلد تحریک شروع کی جائے گی، جس میں تمام مکاتب فکر سے مشاورت کی جائے گی۔
صدر بار کا کہنا تھا کہ بنچ اور بار کے درمیان بہتر روابط سے شہریوں کو سستا اور معیاری انصاف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بار کے اعتماد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل نے بھی ہمیشہ بار کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے نوجوان وکلاء کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت سے بار اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments