ختمِ نبوت کا مشن عظیم قربانیوں کا تسلسل : ڈاکٹر احمد علی سراج

ختمِ نبوت کا مشن عظیم قربانیوں کا تسلسل : ڈاکٹر احمد علی سراج

اندرون و بیرون ملک سے علما، مشائخ کانفرنس میں شرکت کرینگے :مولانا عبدالرؤف

چناب نگر (نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا عبدالرؤف مکی اور جنرل سیکرٹری مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے کہا ہے کہ 7 ستمبر کو چناب نگر میں ہونے والی 39ویں سالانہ ختمِ نبوت کانفرنس مثالی ہوگی، جس میں اندرون و بیرون ملک سے علما، مشائخ اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ کانفرنس کی تیاریوں کے لیے بھرپور محنت کی جائے اور ہر لحاظ سے اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔مولانا عبدالرؤف مکی اور مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے مولانا قاری شبیر احمد عثمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے جید علما کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ مختلف مکاتبِ فکر کی نمائندگی کے ذریعے اتحادِ امت کا عملی مظاہرہ سامنے آئے ۔انہوں نے کہا کہ ختمِ نبوت کا مشن عظیم قربانیوں کا تسلسل ہے ، جسے مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ ان کے مطابق چناب نگر میں منعقد ہونے والی ختمِ نبوت کانفرنس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور دعوتِ اسلام کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...