جمعیت اہلحدیث کے وفد کی امیر حافظ عبداللہ افضل سے ملاقات
ضلع بھر کی جماعتی صورتحال، دعوتی، تنظیمی اور عوامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر حافظ محمد عبداللہ افضل گجر سے ان کی رہائش گاہ پر جماعتی وفد نے ملاقات کی، جس میں جماعتی امور، تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں میاں محمد افضل (ناظم اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ)، محمد ریاض چوہدری (ناظم مالیات)، مولانا عبدالرحمن رندھاوا (ناظم تعلقات عامہ مرکزیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور سرفراز حسن شامل تھے ۔ملاقات کے دوران ضلع بھر کی جماعتی صورتحال، دعوتی، تنظیمی اور عوامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مختلف جماعتی امور پر سنجیدگی اور باہمی مشاورت کے ساتھ گفتگو کی گئی۔
وفد نے حافظ محمد عبداللہ افضل گجر کی قیادت، بصیرت اور جماعتی خدمات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہلے سے بڑھ کر جماعت کی ترقی اور استحکام کے لیے بروئے کار لائیں گے ۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جماعتی اعتبار سے ملک کے نمایاں، فعال، منظم اور مثالی اضلاع میں شامل کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، استحکام اور مولانا عبدالقادر عثمان، سرپرست اعلیٰ مرکزیہ تحصیل گوجرہ، کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مولانا محمد حنیف عاجز کو نائب ناظم تبلیغ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments