دھاندرہ اور سدھار میں سیوریج بحران، شہری نوٹس کے منتظر
نالیوں، کھالوں اور نکاسی آب کے راستوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب پانی جمع
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) چک 66 ج ب دھاندرہ، چک 67 ج ب سدھار اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کا نظام بدحال ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کئی ماہ سے نالیوں، کھالوں اور نکاسی آب کے راستوں کی صفائی نہ ہونے کے سبب گندا پانی گلی محلوں میں جمع ہے ، جس سے تعفن، بدبو اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے ، جبکہ بچوں، بزرگوں اور خواتین کی آمدورفت بھی دشوار ہو چکی ہے۔
شہریوں نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان سے مطالبہ کیا ہے کہ دھاندرہ، سدھار اور ملحقہ آبادیوں میں نکاسی آب کے دیرینہ مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے ، کھالوں کی تعمیر و مرمت اور صفائی کرائی جائے ، جبکہ سیم نہر تک نکاسی آب کے راستوں کو بحال کرکے مؤثر ڈرینیج سسٹم یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس مسئلے سے نجات مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments