آوارہ کتوں کے خلاف مہم غیر موثر ، لو گوں کو مشکلات
گلیوں، بازاروں، سکولوں اور ہسپتالوں کے اطراف کتے آزاد گھوم رہے ہیں
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے آوارہ کتوں کے خاتمے کی مہم پر شہریوں نے مؤثر نتائج نہ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق گلیوں، بازاروں، سکولوں اور ہسپتالوں کے اطراف کتوں کے غول آزادانہ گھوم رہے ہیں، جس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ رات کے اوقات میں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ متعدد افراد کتے کے کاٹنے کے باعث طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچ رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مہم کا ازسرنو جائزہ لے کر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments