جھنگ میں 6 گھنٹے سے غیر اعلانیہ بجلی بند، شہری پریشان

جھنگ میں 6 گھنٹے سے غیر اعلانیہ بجلی بند، شہری پریشان

گھریلو زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی امور بری طرح متاثر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں گزشتہ چھ گھنٹوں سے جاری غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل بندش سے گھریلو زندگی، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی امور بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے ، جبکہ بچے ، بزرگ اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

عوامی حلقوں نے شکایت کی کہ معمولی آندھی، بارش یا طوفان کے بعد بجلی کا نظام فوری طور پر معطل ہو جاتا ہے ، جس سے بجلی کے نظام کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے ۔ شہریوں نے میپکو اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فوری بحالی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...