کمالیہ :تحصیل ہیلتھ کونسل اجلاس، سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

 کمالیہ :تحصیل ہیلتھ کونسل اجلاس، سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

ادویات کی دستیابی، صفائی ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کا جائزہ

کمالیہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت تحصیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل بھر میں صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر غلام عباس سمیت محکمہ صحت کے متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری، جبکہ جاری ہیلتھ پروگرامز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی، ادویات کی مسلسل دستیابی، مریضوں کی سہولت اور معیاری طبی خدمات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید مؤثر اور بہتر بنائیں تاکہ شہریوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...