مون سون میں ڈینگی سرویلنس مزید مؤثر بنانیکی ہدایت
فیلڈ ٹیموں کی روزانہ نگرانی کی جا رہی ،ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا حکم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیضان ارشد نے بتایا کہ بارشوں کے موسم کے پیش نظر ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس تیز کر دی گئی ہے اور فیلڈ ٹیموں کی روزانہ نگرانی کی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس مزید مؤثر بنائی جائے ، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments