چنیوٹ :سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات ، ریلیف کیمپ فعال

چنیوٹ :سیلاب سے نمٹنے کے انتظامات ، ریلیف کیمپ فعال

دو سیلابی پلیاں بند اور جھنگ روڈ کے تحفظ کے لیے 18 پلیاں کھول دی گئیں

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے تمام پری فلڈ انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں محکمہ صحت، لائیو اسٹاک اور ریونیو کا عملہ خدمات انجام دے رہا ہے ، جبکہ کلینک آن ویلز کے ذریعے طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب کے کنارے واقع مواضعات میں مساجد کے ذریعے عوام کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے۔

جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ممکنہ انخلا کے لیے ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر وسائل بھی مہیا کر دیے ہیں۔ اب تک 4,188 افراد اور 3,466 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو 1122 نے چھ فلڈ ریسکیو کیمپس قائم کیے ہیں، جبکہ شہر کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے کے لیے دو سیلابی پلیاں بند اور جھنگ روڈ کے تحفظ کے لیے 18 پلیاں کھول دی گئی ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...