کھرڑیانوالہ :گودام سے لاکھوں کی کھاد کی بوریاں چوری
نامعلوم ملزم رات کو عبدالحمید کے گودام سے سامان لے اڑے ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گودام سے لاکھوں روپے مالیت کی کھاد کی بوریاں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ میں عبدالحمید نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزم رات کی تاریکی میں اس کے گودام سے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کھاد کی بوریاں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments