نکاح کاجھانسہ دیکرخاتون سے زیادتی ،رقم ،پلاٹ بھی ہضم

نکاح کاجھانسہ دیکرخاتون سے زیادتی ،رقم ،پلاٹ بھی ہضم

ملزم نے نادیہ نامی خاتون کو متعددباراپنی ہوس کانشانہ بنایا،مقدمہ درج روشن والا،ملت ٹاؤن اورجڑانوالہ میں 3خواتین کو زیادتی کانشانہ بنایاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نکاح کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ رقم اور پلاٹ بھی ہضم کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نادیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے نکاح اور شادی کا جھانسہ دے کر اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی بھاری مالیت کی رقم اور پلاٹ بھی خورد برد کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ادھر تھانہ روشن والا کے علاقے میں ظفر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی شادی شدہ بیٹی کو اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے شادمان ٹاؤن میں مختار احمد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی جواں سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے نجمہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کاشف نے اسے قابو کرلیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...