مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب، ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر وین کو روک کر چیک کیا، جس میں نصب خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر کسی بھی وقت جان لیوا حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments