کمالیہ:ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سول ڈیفنس کی آگاہی مہم تیز

 کمالیہ:ممکنہ سیلاب کے پیش نظر سول ڈیفنس کی آگاہی مہم تیز

دریائے راوی کے کنارے آبادیوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

 کمالیہ (نمائندہ دنیا)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب راؤ تسنیم خان کے احکامات، ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور آفیسر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سول ڈیفنس اہلکاروں نے دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائی۔ اس سلسلے میں مل فتیانہ، موضع تارا حویلی، چک نمبر 736 گ ب، بھسی اڈا، کوٹ کرم شاہ اور موضع مائی صفوراں کے رہائشیوں کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ اہلکاروں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کریں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں اور انخلا کی صورت میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ سول ڈیفنس حکام نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بروقت آگاہی اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...