ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز کی زیر قیادت وفد کی ایم این اے بلال بدر چو دھری سے ملاقات

ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز کی  زیر قیادت وفد کی ایم این اے  بلال بدر چو دھری سے ملاقات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ریورنڈ پاسٹر شہزاد پرویز کی زیر قیادت مسیحی وفد نے قومی اسمبلی کے رکن بلال بدر چو دھری سے ملاقات کی ،

وفد میں سلیمان یونس چو دھری، سینئر وائس چیئرمین مسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان سماجی و کاروباری رہنما زاہد بھٹی اور یشوع بھٹی صدر مینارٹیز یوتھ موومنٹ شامل تھے ،ملاقات کا مقصد علاقے میں امن بھائی چارے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا، پاسٹر شہزاد پرویز نے ایم این اے بلال بدر کو علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ تمام مذاہب اور اقلیتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اقلیتوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی ،رکن قومی اسمبلی نے مسیحی وفد کے تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سنجیدہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...