مکوآنہ : 220کے وی گریڈ سٹیشن کی حفاظتی دیوار دوبارہ منہدم

 مکوآنہ : 220کے وی گریڈ سٹیشن کی حفاظتی دیوار دوبارہ منہدم

ناقص میٹریل کے استعمال کا الزام، شہریوں کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ

 مکوآنہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ روڈ، چک 215 رب میں واقع 220 کے وی گریڈ سٹیشن کی حفاظتی دیوار ایک بار پھر زمین بوس ہو گئی، مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا، جبکہ متعدد مقامات پر پرانی اور خستہ حال اینٹوں سے چنائی کی گئی، جس کے باعث دیوار بارش، نمی اور معمولی دباؤ بھی برداشت نہ کر سکی اور دوبارہ گر گئی۔اہلِ علاقہ کے مطابق حفاظتی دیوار اس سے قبل بھی کئی مرتبہ منہدم ہو چکی ہے ، تاہم متعلقہ حکام نے مستقل حل کے بجائے عارضی مرمت پر اکتفا کیا، جس کے باعث مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر تعمیراتی کام مقررہ معیار اور قواعد و ضوابط کے مطابق کیا جاتا تو دیوار اس قدر کمزور نہ ہوتی۔شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گریڈ سٹیشن کے اطراف آبادی موجود ہے اور حفاظتی دیوار کے بار بار گرنے سے کسی بھی وقت بڑا جانی یا مالی نقصان ہو سکتا ہے ۔ ان کے مطابق سرکاری فنڈز سے مکمل ہونے والے منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال قومی خزانے کے ضیاع کے مترادف ہے ، جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔اہلِ علاقہ نے واپڈا (فیسکو) کے اعلیٰ حکام، چیف ایگزیکٹو آفیسر، متعلقہ ایکسیئن اور دیگر ذمہ دار افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کرائی جائے ، تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کی جانچ کی جائے ، اور اگر غفلت، بدعنوانی یا ناقص تعمیر ثابت ہو تو ذمہ دار ٹھیکیدار اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...