جھنگ:ضلعی امن کمیٹی اجلاس، تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
چہلم امام حسینؓ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی:ڈپٹی کمشنر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر دین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں، علماء کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطے کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے ، جلوسوں اور مجالس کے راستوں کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے ، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹی، کنٹرول رومز اور تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں گے ، جبکہ اشتعال انگیزی، نفرت انگیز تقاریر اور قانون شکنی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے اختتام پر امن کمیٹی کے اراکین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments