کم بچی بچے اورجواں سالہ لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا
ظفراقبال کی 8سالہ بیٹی کو ملزم نے مبینہ طورپرچیزکالالچ دیکر ہوس کانشانہ بنایا بشارت کے کمسن بیٹے اور تبسم اقبال کی 26بیٹی سے بھی ملزموں نے زیادتی کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف علاقوں میں کم بچی بچے اورجواں سالہ لڑکی کوزیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ظفر اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی آٹھ سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر چیز کا لالچ دے کر باتوں میں الجھا یا اور اپنے ساتھ لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ ادھر تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اعجاز ٹاؤن کے رہائشی بشارت علی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے کمسن بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ دریں اثنا تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈوگر بستی کی رہائشی تبسم اقبال نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی 26 سالہ بیٹی کو اغواء کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments