جڑانوالہ :منشیات کے دو ملزمان کو 9،9 سال قید وجرمانہ

جڑانوالہ :منشیات کے دو ملزمان کو 9،9 سال قید وجرمانہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عمران شفیع کی عدالت نے منشیات کے دو الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو 9،9 سال قید بامشقت اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق تھانہ بلوچنی پولیس نے ملزم محمد ندیم، سکنہ 68 ر۔ب، کو 1340 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، جبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ملزم شاہد محمود، سکنہ شمس پورہ، کو 1380 گرام چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نے شواہد اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دونوں ملزمان کو 9،9 سال قید بامشقت اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6،6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...