چک 253 ر۔ب میں شہریوں کا پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ضلع بھر میں مون سون شجرکاری مہم پر ایک عوامی تحریک کے طور پر عملدرآمد جاری ہے ۔
اس سلسلے میں سرکاری اداروں کے ساتھ نجی شعبہ بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔تحصیل صدر کے چک نمبر 253 ر۔ب میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جہاں رانا خاور سلطان، رانا شہباز خان، عمران مصطفیٰ سیال، رانا نواز خان، رانا احسان خان اور دیگر علاقہ مکینوں نے پودے لگائے ۔اس موقع پر شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور حصہ لیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو سرسبز اور خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments