کمالیہ:ڈی سی ، اے سی کامجوزہ عوامی پارک کی جگہ کادورہ
متعلقہ اداروں کو تمام انتظامی اور تکنیکی امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
کمالیہ (نمائندہ خصوصی)عوام کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی، شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحول دوست ترقی کے فروغ کے لیے کمالیہ میں جدید عوامی پارک کے قیام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے مجوزہ پارک کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران پارک کے لیے مختص اراضی، مقام کی موزونیت، آمدورفت کے راستوں، بنیادی سہولیات اور مستقبل کے ترقیاتی امکانات کا جائزہ لیا گیا جبکہ متعلقہ محکموں نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں، مجوزہ ڈیزائن اور تعمیراتی پلان پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے ہدایت کی کہ پارک کی منصوبہ بندی شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے ، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ پارک کا قیام شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو منصوبے کے تمام انتظامی اور تکنیکی امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments