نشاط آباد :رنجش پر دو بھائیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ،زخمی

 نشاط آباد :رنجش پر دو بھائیوں پر کلہاڑیوں سے حملہ،زخمی

چک نمبر 47 ج ب کے مقبول کے بیٹوں کو ملزموں نے تشددکانشانہ بنایا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر دو بھائیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 47 ج ب کے رہائشی مقبول احمد نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں سابقہ رنجش کی بنا پر ملزمان نے انہیں روک لیا اور کلہاڑیوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرکے زخمی کر دیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...