گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شہری کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر چوری کر لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں سعید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر اور تاریں چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments